نوازشریف کی صحت جانچنے کیلئے پہلے سے جمع کرائی گئی رپورٹس کافی ہیں،ڈاکٹر عدنان کا محکمہ داخلہ کو شریف میڈیکل سٹی کے لیٹر ہیڈپر جواب

نوازشریف کی صحت جانچنے کیلئے پہلے سے جمع کرائی گئی رپورٹس کافی ہیں،ڈاکٹر ...
نوازشریف کی صحت جانچنے کیلئے پہلے سے جمع کرائی گئی رپورٹس کافی ہیں،ڈاکٹر عدنان کا محکمہ داخلہ کو شریف میڈیکل سٹی کے لیٹر ہیڈپر جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے محکمہ داخلہ پنجاب کو شریف میڈیکل سٹی کے لیٹر ہیڈپر میڈیکل رپورٹس سے متعلق جواب دے دیا،جواب میں کہاگیاہے کہ نوازشریف کی صحت جانچنے کیلئے پہلے سے جمع کرائی گئی رپورٹس کافی ہیں۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کی صحت سے متعلق محکمہ داخلہ کو شریف میڈیکل سٹی کے لیٹر ہیڈپر جواب دے دیا، ڈاکٹر عدنان کے خط میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس شامل نہیں ۔
جواب میں کہاگیا ہے کہ نوازشریف کی صحت جانچنے کیلئے پہلے سے جمع کرائی گئی رپورٹس کافی ہیں،ڈاکٹر عدنان کاکہنا ہے کہ تمام رپورٹس تصدیق شدہ ہیں ۔
دوسری جانب نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ڈاکٹر عدنان نے کہاہے کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق مفصل رپورٹس پنجاب حکومت کو بھجوادیں،ڈاکٹر عدنان کاکہنا ہے کہ رپورٹ میں نوازشریف کی صحت کی مکمل صورتحال واضح ہے ،ان کاکہنا ہے کہ رپورٹس میں نوازشریف کی صحت سے متعلق ماہرین کی رائے بھی شامل کی گئی ہے۔