اسلا م آبادہائیکورٹ،کرونا وائرس کی وجہ سے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری

اسلا م آبادہائیکورٹ،کرونا وائرس کی وجہ سے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس ...
اسلا م آبادہائیکورٹ،کرونا وائرس کی وجہ سے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی درخواست قابل سماعت قراردیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں کروناوائرس کے باعث چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کیا،عدالت نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی درخواست قابل سماعت قراردیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے کہا کہ چین سے پاکستا نیوں کو نکالنے کیلئے کیااقدامات اٹھائے،حکومت جواب دے ؟عدالت نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ 11 فروری تک جواب عدالت میں جمع کرائیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد