چیف جسٹس گلزاراحمدکاچلڈرن پارک ملتان کی حالت زارکانوٹس ،اصل حالت میں بحال کرنےکاحکم

چیف جسٹس گلزاراحمدکاچلڈرن پارک ملتان کی حالت زارکانوٹس ،اصل حالت میں بحال ...
چیف جسٹس گلزاراحمدکاچلڈرن پارک ملتان کی حالت زارکانوٹس ،اصل حالت میں بحال کرنےکاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے چلڈرن پارک ملتان کی حالت زارکانوٹس لے لیا،چیف جسٹس پاکستان نے ملتان چلڈرن پارک کواصل حالت میں بحال کرنےکاحکم دیدیا،چیف جسٹس نے ملتان میں ایک لاکھ درخت لگانے کابھی حکم دیدیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق چیف جسٹس گلزاراحمد نے چلڈرن پاک کا دورہ کیا،چیف جسٹس پاکستان نے چلڈرن پارک ملتان کی حالت زارکانوٹس لے لیا،چیف جسٹس پاکستان نے ملتان چلڈرن پارک کواصل حالت میں بحال کرنے کاحکم دیدیا،چیف جسٹس نے ملتان میں ایک لاکھ درخت لگانے کابھی حکم دیدیا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ملتان کے تمام پارکس کی حالت بہترکی جائے۔
چیف جسٹس گلزاراحمد نے ملتان میں تجاوزات کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ملتان میں سرکاری زمین پرتجاوزات کوختم کرایاجائے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سی پی اوملتان سرکاری اراضی پرتجاوزات کی روک تھام کریں،چیف جسٹس نے ملتان میں میٹروبس ٹریک کی کھدائی کے ملبے پراظہارتشویش کیا اورمیٹروبس ٹریک کے ملبے کوفوری اٹھانےکاحکم دیدیا۔