سپورٹ پروگرام سے بے نظیرکی تصویرہٹائی،شوکت خانم کا نام فاطمہ جناح کیوں نہ رکھا جائے؟صحافی کے سوال پر شیخ رشید نے کیا کہا؟ جانئے

سپورٹ پروگرام سے بے نظیرکی تصویرہٹائی،شوکت خانم کا نام فاطمہ جناح کیوں نہ ...
سپورٹ پروگرام سے بے نظیرکی تصویرہٹائی،شوکت خانم کا نام فاطمہ جناح کیوں نہ رکھا جائے؟صحافی کے سوال پر شیخ رشید نے کیا کہا؟ جانئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ چوہدری اور ایم کیو ایم کہیں نہیں جارہے۔تمام معاملات ٹھیک ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال کے نام کو تبدیل کرکے فاطمہ جناح کے نام پر رکھنے کے حوالے سے کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا اس بارے میں آپ عمران خان سے سوال کریں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ چوہدری برادران اور ایم کیو ایم کہیں نہیں جا رہے ،تمام معاملات ٹھیک ہیں۔سانحہ تیز گام رپورٹ گومگو ہے واضح نہیں،اس کے خدوخال کا جائزہ لے رہے ہیں۔سپریم کورٹ میں آڈٹ رپورٹ ہماری نہیں ہے، آپ سب جانتے ہیں۔میں وہاں لڑ تو نہیں سکتا۔وزیراعظم نے کہہ دیا ہے عدالت جس طرح چاہے اسے مطمئن کریں۔سپریم کورٹ کے حکم پر سی آر کو بحال کرنا ہے۔

شیخ رشید نے نواشریف کی واپسی سے متعلق کئے گئے ایک سوال کے جواب میں کہانوازشریف نے آنا نہیں مریم نے جانا نہیں، شہبازشریف آسکتے ہیں۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ قوم کے پیسے کو جواز بنا کربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کیاگیاایسے میں تو شوکت خانم کابھی بدل کر فاطمہ جناح کے نام پر نہ رکھ دینا چاہئے کیونکہ وہ خالصتا قوم کا پیسہ ہے۔جس پر شیخ رشید نے کہا کہ یہ عمران خان سے متعلق معاملہ ہے اس پر وہ ہی کچھ کہہ سکتے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور