”بیت المقدس ہاتھ سے چلا گیا توہم مکہ اور مدینہ کو بھی ۔۔۔“ ترک صدر نے مسلم دنیا کو خبردار کردیا
انقرہ(آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس ہاتھ سے چلا گیا تو پھر ہم مکہ اور مدینہ کو بھی نہیں بچا پائیں گے، مقبوضہ بیت المقدس مسلمانوں کیلئے مقدس ترین مقام ہے جسے کبھی اسرائیل کے حوالے نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کی شدید مخالفت کی ہے اور مسلمانوں کو خبردار بھی کر دیا ہے۔
رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ بیت المقدس مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر ہم مکہ اور مدینہ کو بھی نہیں بچا پائیں گے۔ ترک صدر کہتے ہیں کہ امریکی صدر کا مڈل ایسٹ منصوبہ ناقابل قبول ہے، جو فلسطینیوں کے حقوق کو نظرانداز کرتا ہے، منصوبے کا مقصد اسرائیل کے قبضے کو جائز قرار دینا ہے۔