پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری میں شاندار اضافہ ، 800 سی سی کار متعارف

پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری میں شاندار اضافہ ، 800 سی سی کار متعارف
پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری میں شاندار اضافہ ، 800 سی سی کار متعارف

  



لاہور(پ ر) پاکستان آمو موبائل انڈسٹری کو نئی شکل دینے کے مقصد کے ساتھ ریگل آٹو موبائل انڈسٹریز لمیٹڈ نے 31 جنوری کو پاکستان کی سستی ترین ہیچ بیک پرنس پرل جاری کردی ہے کار کے اجراءکی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی گورنر پنجاب، اعلیٰ شخصیات اور شہر کے معززین نے تقریب میں شرکت کی پرنس پرل 800cc کے ای ایف آئی انجن کے ساتھ ملک میں جاری کی گئی ہے جو 40 ہارس پاور کی حامل ے اور جدید ترین خصوصیات سے لیس ہے جن میں پاور ونڈوز، پاور سٹیرنگ اور ملٹی میڈیا سسٹم شامل ہیں RAIL اس کار کے لئے 60ہزار کلومیٹر یا تین سال جو بھی پہلے مکمل ہوں کہ عرصہ کے لئے وارنٹی فراہم کررہی ہے ۔

یہ کار چھ مختلف رنگوں میں 3S ڈیلر شپس (سیلز، سروس، سپیئرپارٹس) پر دستیاب ہے پرنس پل یکم فروری 2020 سے سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ مقامی کمپنی عوام کو اس طرح کی گاڑیاں فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھار ہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ ریگل آٹو موبائلز مستقبل کے لئے کیا ارادہ رکھتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریگل آٹو موبائل انڈسٹریز لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عدیل عثمان نے کہا کہ پہلی مرتبہ کسیی مقامی کمپنی نے سستی قیمت پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرتے ہوئے ملکی معیشت میں اضافے کے لئے اتنی بڑی سطح پر کوئی قدم اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ یہ کار پاکستان کے لوگوں کے لئے ایک نعمت ہے جہاں حکومت کے لئے معیشت ایک سنگین مسئلہ ہے۔

مزید : بزنس