چین میں کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعدادکتنی ہوگئی اور کل کتنے لوگ متاثرہیں؟ تازہ ترین اعدادوشمار جاری

چین میں کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعدادکتنی ہوگئی اور کل کتنے لوگ متاثرہیں؟ ...
چین میں کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعدادکتنی ہوگئی اور کل کتنے لوگ متاثرہیں؟ تازہ ترین اعدادوشمار جاری

  



شنگھائی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں کرونا وائرس کے قاتلانہ وار جاری ، ہلاکتوں کی تعداد 259ہوگئی۔چینی محکمہ صحت کے جمعہ کو جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق مزیددوہزارایک سو دو لوگوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد متاثرہ افرادکی تعداد 11ہزار 791ہوگئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کرونا وائرس کاشکار ہونے والے افراد کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک دوسوانسٹھ لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد گیارہ ہزار سات سو اکانوے ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی صوبہ ہوبے سے آمد ورفت کے تمام راستے تاحال بند ہیں، پورے صوبے کو الگ تھلگ کر کے رکھا ہواہے، پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی گئی ہے تاہم شہریوں کی محدود تعداد وہاں سے نکلنے میں کامیاب بھی ہوئی ہے۔

کرونا وائرس سے بچاو کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے، امریکا نے ہمسائیہ ممالک سے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں اور حال ہی میں چین کاسفر کرنے والے غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔امریکا کی تین بڑی فضائی کمپنیوں نے بھی جمعہ کو چین کیلئے اپنی تمام پروازیں منسوخ کرنے کااعلان کردیاہے۔

ادھر جنوبی کوریا کے چین میں موجود تین سو شہری وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے نمائندے گوئیڈن گالے کاکہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے چین کے ساتھ تجارتی اور سفری پابندیوں کے اطلاق کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ تمام ممالک اپنے ملک میں اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اقدامات کریں۔رپورٹ کے مطابق اس وقت دو درجن ممالک میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے تاہم اموات چین میں ہی ہوئی ہیں۔رائٹرز کے مطابق اب تک مختلف ممالک کی دس ہزار سے زائد پروازوں نے چین کا سفر منسوخ کردیاہے۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی