حکومت نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے نہایت ہی بڑا فیصلہ کر لیا ، حکم جاری کر دیا

حکومت نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے نہایت ہی بڑا فیصلہ کر ...
حکومت نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے نہایت ہی بڑا فیصلہ کر لیا ، حکم جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کیلئے حکومت نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہو اجس دوران مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں مہنگائی کو روکنے کے اقدامات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اس دوران اتحادیوں کے مطالبات پورے کرنے کی حکمت عملی بھی زیر غور آئی ۔
حکومت نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت پر قابو پانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا ہے اور چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ وفاقی سطح پر تین لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، کامرس ڈویژن کو معاملے پر ای سی سی سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -