شبرزیدی غیر معینہ مدت کیلئے چھٹی پر چلے گئے ،نوشین امجد قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شبرزیدی ایک بار پھر غیر معینہ مدت کیلئے چھٹی پر چلے گئے ،نوشین امجدکو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر مقررکردیاگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی ایک بار پھر غیر معینہ مدت کیلئے چھٹی پر چلے گئے، ان کی جگہ نوشین امجد کو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر لگا دیا گیا،نوشین امجد گریڈ22 میںممبرایڈمن ایف بی آر ہیں ،واضح رہے کہ چیئرمین ایف بی آر ایک بار پھر طبیعت ناساز ہونے کے باعث رخصت پر گئے ہیں ۔