لاہور کے جنرل ہسپتال کی نرس گھر جاتے ہوئے اغوا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے جنرل ہسپتال کی نرس کو ڈیوٹی سے واپس گھر جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے بھی مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کردی۔
اے آر وائے نیوز کے مطابق اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ فاروق آبادمیں تعینات پولیس اہلکا ر کا بھائی رشتہ مانگ رہا تھا جس پر انہوں نے انکار کردیا، رشتہ سے انکار پر واردات کی گئی ۔