ووہان سے نکالے جانے والے غیر ملکیوں کو سب سے پہلے کہاں لیجایا جاتا ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

ووہان سے نکالے جانے والے غیر ملکیوں کو سب سے پہلے کہاں لیجایا جاتا ہے؟ حیران ...
ووہان سے نکالے جانے والے غیر ملکیوں کو سب سے پہلے کہاں لیجایا جاتا ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے بعد برطانیہ اور فرانس نے بھی چین کے شہر ووہان سے اپنے شہریوں کو نکال لیا۔ میل آن لائن کے مطابق ووہان سے نکالے گئے شہریوں کے ایک بار چین کے ہسپتال میں ٹیسٹ کیے جاتے ہیں اور پھر اپنے ملک لیجا کر انہیں 14سے 28دن تک ہسپتال میں تنہائی میں رکھا جاتا ہے۔ ووہان سے سینکڑوں برطانوی شہریوں کو بسوں میں سوار کرا کے ایئرپورٹ تک پہنچایا گیا جہاں سے وہ جہاز میں برطانیہ پہنچے۔ برطانیہ میں ایک بار پھر انہیں بسوں کے ایک قافلے کی صورت میں ویرال کاﺅنٹی منتقل کیا گیا جہاں ان تمام لوگوں کو 14سے 28دن تک زیرنگرانی رکھا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد بیماری کی صورت اختیار کرنے کا دورانیہ 14دن ہوتا ہے چنانچہ اس عرصے میں معلوم ہو جائے گا کہ ان میں سے کوئی وائرس کا شکار ہے یا نہیں اور جو صحت مند ہوں گے انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ ان لوگوں کی پرواز برطانوی رائل ایئرفورس کے نورٹن میں واقع اڈے پر اتاری گئی اور وہاں سے انہیں ویرال کے ’ایرو پارک ہسپتال‘ منتقل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارت اور دیگر کئی ممالک کے طیارے بھی اپنے شہریوں کوچین، بالخصوص ووہان سے نکالنے کے لیے چین پہنچ چکے ہیں جبکہ آسٹریلیا، انڈونیشیا اور ملائیشیا بھی اپنے شہریوں کو واپس لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث اب تک 10ہزار سے زائد لوگ ہسپتال پہنچ چکے ہیں اور 215سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

مزید :

برطانیہ -