کیا ڈیٹول خطرناک وائرس کو مار دیتی ہے؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اصل حقیقت سامنے آگئی

کیا ڈیٹول خطرناک وائرس کو مار دیتی ہے؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اصل ...
کیا ڈیٹول خطرناک وائرس کو مار دیتی ہے؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اصل حقیقت سامنے آگئی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیٹول ایک جراثیم کش محلول ہے جس کی بوتل پر لکھا ہے کہ یہ کورونا وائرس کو بھی ختم کر سکتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس کے برعکس انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ڈیٹول ’ہیومن کورونا وائرس‘ کو ختم کر سکتا ہے۔ سائنسدانوں کی اس تحقیق سے سوشل میڈیا پر جاری کئی طرح کی افواہوں کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لوگ سوشل میڈیا پر یہ بحث کر رہے تھے کہ ”کورونا وائرس نیا کیسے ہو سکتا ہے، جبکہ ڈیٹول کی بوتل پر سالہا سال سے لکھا آ رہا ہے کہ یہ ہیومن کورونا وائرس کو ختم کر سکتا ہے؟“کئی لوگ تو کچھ شک کا اظہار کر رہے ہیں، جیسا کہ ایک شخص نے لکھا کہ ”ڈیٹول کی بوتل پر لکھا ہے کہ یہ کورونا وائرس کو ختم کر سکتا ہے۔ کمپنی کو پہلے ہی یہ کیسے پتا تھا کہ کورونا وائرس پھیلنے والا ہے؟“

یونیورسٹی آف نارتھ ہیمپٹن کے سائنسدانوں نے ان افواہوں اور شکوک و شبہات کا خاتمہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی کئی اقسام اس سے پہلے موجود تھیں۔ تاہم یہ بھی ثابت نہیں ہو سکا کہ ڈیٹول ان پہلے پائی جانے والی کورونا وائرس کی اقسام کا خاتمہ کر سکتا ہے۔ ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس اس کی ایک نئی اور زیادہ خطرناک قسم ہے جو سانپ اور چمگادڑ میں پائے جانے والے اسی نوع کے وائرسز کے ملاپ سے بنی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس