مہنگائی کی لہر سے عوام میں تشویش ہے ،بالآخر حکومت نے اعتراف کرلیا

مہنگائی کی لہر سے عوام میں تشویش ہے ،بالآخر حکومت نے اعتراف کرلیا
مہنگائی کی لہر سے عوام میں تشویش ہے ،بالآخر حکومت نے اعتراف کرلیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی لہرسے عوام میں پائی  جانے  والی  تشویش سے آگاہ ہیں،وزیراعظم نےعوام کومہنگائی کےعذاب سےنکالنےکیلئےہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی ہے،پانچ فروری کو   یوم یکجہتی کشمیرسرکاری سطح پرمناتےہوئےہندوستان کی ریاستی دہشتگردی کاحقیقی چہرہ بےنقاب کیاجائیگا، میڈیا اس کاز میں ہمارا شرکت دار بنے ،کرپشن پر زیر و ٹالرنس ہو گی،

ٹی ٹی شریف اور جعلی اکاؤنٹس والوں کو کسی جگہ رعایت نہیں دی جائے گی،گندم سمگلنگ میں ملوث کوئٹہ کولیکٹوریٹ کے2اہلکاروں کو معطل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے،طورخم بارڈر پر کرپشن میں ملوث اہلکاروں کا کیس ایف آئی اے کو دیا جائے گا۔

 معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بنی گالہ میں وزیر اعظم کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا، سیاسی، معاشی اور عوام کے ریلیف کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، وزیر اعظم نے ٹی وی بیانیہ پہنچانے والے سینئر رہنماؤں سے کشمیر پر بات کی، وزیر اعظم نے بتایا کہ پانچ فروری کشمیر کے نام ہے، پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر سرکاری سطح پر منایا جائے گا،اس روز دنیا بھر میں ہندوستان کی ریاستی دہشتگردی کا حقیقی چہرہ بے نقاب کیا جائیگا،وزیر اعظم نے کہا نوجوان اس قومی کاز میں اپنا حصہ ڈالیں، وزیر اعظم نے کہا کہ میڈیا اس کاز میں ہمارا شراکت دار بنے، وزیر اعظم نے میڈیا کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس میں مہنگائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، وزیر اعظم نے تمام حقائق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیر اعظم نے منافع خوروں کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا، وزیر اعظم نے آٹے پر صوبائی حکومتوں کی رپورٹ اجلاس کے شرکاء سے شیئر کی۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومتوں نے بتایا کہ گٹھ جوڑ سے کس طرح گندم افغانستان سمگل ہورہی تھی، کوئٹہ میں افغانستان میں گندم سمگلنگ میں ملوث افسران کو معطل کیا گیا، وزیر اعظم نے عوام کو مشکلات میں ڈالنے والے ٹولے کو بے نقاب کرنے کے عزم کو دہرایا، مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے ساتھ نمٹا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ احتساب کے عمل کو اسی جوش و جذبے سے آگے بڑھایا جائیگا،کرپشن پر زیر و ٹالرینس ہوگی، ٹی ٹی شریف اور جعلی اکاؤنٹس والوں کو کسی جگہ رعایت نہیں دی جائے گی، احتساب کے عمل  کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ طور خم بارڈر پر کسٹم انوسٹی گیشن یونٹ نے ٹیکس چور اور سمگلنگ کی نشاندہی کی، ان کی انٹری وی واک کے بغیر کی گئی تھی، تین سو پچپن گاڑیوں کی نشاندہی کی گئی، ملوث سات افراد کے خلاف ایکشن لے کر معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے، فردوس عاشق نے کہاکہ وزیر اعظم نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ ہم حکومت کرنے نہیں آئے، وزیر اعظم نے کہا ہم عوام کی ضروریات پوری کرنے آئے ہیں۔ فردوس عاشق نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز کو سات ارب کے ریلیف پیکج دیا گیا تھا،وزیر اعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز سے ہر ماہ کی کارکردگی رپورٹ دینے کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ کمیٹی کو بعض معاملات پر ترامیم کے لئے اپوزیشن سے رابطے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترامیم پر جلد پیش رفت کی جائے۔

مزید : قومی /اہم خبریں