’لوگوں کو سمجھ کیوں نہیں آتی یہ فحش تصویریں میری ہیں‘ فحش فلموں کی اداکارہ کی انوکھی مشکل

’لوگوں کو سمجھ کیوں نہیں آتی یہ فحش تصویریں میری ہیں‘ فحش فلموں کی اداکارہ ...
’لوگوں کو سمجھ کیوں نہیں آتی یہ فحش تصویریں میری ہیں‘ فحش فلموں کی اداکارہ کی انوکھی مشکل

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کی اداکارہ کیٹی لولو کو ایک عجیب مشکل درپیش ہے کہ انٹرنیٹ پر کوئی بھی شخص اس کی برہنہ تصاویر کو اس کی تصاویر نہیں سمجھتا بلکہ ہر کوئی کہتا ہے کہ یہ تصاویر معروف خاتون فٹ بالر میڈلین رائٹ کی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کیٹی اور میڈلین اس قدر ہم شکل ہیں کہ لوگوں عموماً دھوکہ کھا جاتے ہیں۔ اس پر کسی نے افواہ پھیلا دی کہ انٹرنیٹ پر موجودبرہنہ و نیم برہنہ تصاویر کیٹی کی نہیں بلکہ میڈلین کی ہیں، حالانکہ وہ فحش اداکارہ کیٹی کی ہی تھیں۔

یہ افواہ اس قدر پھیلی کہ لگ بھگ سبھی لوگوں نے ان تصاویر کو واقعی میڈلین کی تصاویر سمجھ لیا ہے۔ چنانچہ کیٹی کو یہ مشکل درپیش ہے کہ اس کا تو پیشہ ہی یہی ہے، فحش فلمیں اور برہنہ و نیم برہنہ فوٹوشوٹ۔ لہٰذا اس افواہ نے اس کا کیریئر داﺅ پر لگا دیا ہے اور وہ اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر لوگوں کو یقین دلاتی پھر رہی ہے کہ ’یہ تصاویر میری ہی ہیں۔‘کیٹی کا کہنا ہے کہ ”مجھے نہیں معلوم یہ افواہ کس نے پھیلائی۔ مجھے واٹس ایپ پر ایک میسج ملا کہ لوگ واٹس ایپ پر میری تصاویر شیئر کر رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ یہ فٹ بالر میڈلین کی تصاویر ہیں۔ میں تب سے لوگوں کو بتا رہی ہوں لیکن کوئی میرا یقین ہی نہیں کر رہا کہ یہ میری تصاویر ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس