بیگم عاشق کے ساتھ گھر پر اور اوپر سے شوہر آگیا، پھر کیا ہوا؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں

بیگم عاشق کے ساتھ گھر پر اور اوپر سے شوہر آگیا، پھر کیا ہوا؟ جان کر آپ بھی ہنس ...
بیگم عاشق کے ساتھ گھر پر اور اوپر سے شوہر آگیا، پھر کیا ہوا؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں

  



برن(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں ایک خاتون نے شوہر کی غیرموجودگی میں اپنے عاشق کو گھر پر بلا لیا۔ اسی دوران شوہر بھی گھر واپس آ گیا جس پر اس کے عاشق کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ جان کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جب خاتون کا شوہر گھر آیا تو عاشق کو برہنہ حالت میں، صرف زیرجامے کے ساتھ دوسری منزل پر واقع اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے باہر لٹکنا پڑ گیا۔

اس شخص نے کھڑکی کے ساتھ لٹکنے کی کوشش کی لیکن ہاتھ پھسل جانے سے پہلے نیچے کھڑی ایک گاڑی پر گرا اور پھر گاڑی سے زمین پر آ رہا۔ اس شخص کے کھڑکی سے لٹکنے اور نیچے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جو باہر کھڑے کسی آدمی نے بنالی تھی۔ ویڈیو سے لگ رہا ہے کہ یہ شخص 16سے 20فٹ کی بلندی سے گرا ۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اسے کس قدر چوٹیں آئیں۔ بہرحال ’اس طرح تو ہوتا ہے، اس طرح کے کاموں میں۔‘

مزید : ڈیلی بائیٹس