سابق بھارتی سٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر اور کورٹنی واش کس ٹیم کی کوچنگ کریں گے ؟تفصیل جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

سابق بھارتی سٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر اور کورٹنی واش کس ٹیم کی کوچنگ کریں گے ...
سابق بھارتی سٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر اور کورٹنی واش کس ٹیم کی کوچنگ کریں گے ؟تفصیل جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  



سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا میں تاریخ کی بدترین آتشزدگی کے متاثرین کی امداد کیلئے 8 فروی کو منعقد ہونے والے ریلیف میچ میں بھارت کے نامور کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور ویسٹ انڈیز کے کورٹنی واش کوچنگ کریں گے جبکہ اس میچ میں جسٹن لینگر، ایڈم گلکرسٹ، بریٹ لی، شین واٹسن، الیکس بلیک ویل اور مائیکل کلارک بھی حصہ لیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق   آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی  بدترین آگ کے متاثرین کی امداد کے لئے رواں ماہ 8 فروری  کو منعقد ہونے والے ریلیف میچ کی  تیاریاں مکمل کر گئی ہیں،  کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیون رابرٹس نے بتایا کہ میچ سے حاصل ہونے والی آمدنی آسٹریلوی ریڈ کراس ڈیزاسٹر ریلیف اینڈ ریکوری فنڈ کیلئے وقف ہوگی تاکہ ان افراد کی مدد کی جاسکے جو آتشزدگی کی لپیٹ میں آئے تھے۔واضح رہےکہ سچن ٹنڈولکر انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جبکہ کورٹنی 500 سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ اس موقع پر آسٹریلیا اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے مابین بھی میچ کھیلا جائے گا جبکہ بگ بیش لیگ کا فائنل بھی اسی دن ہو گا۔

مزید : کھیل