بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

  



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت بائیں ہاتھ کے بلے باز مومن الحق کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے چیف سلیکٹرز منہاج العابدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشفیق الرحیم کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار کے بعد ٹیم میں تمام تر ذمہ داری مومن الحق پر عائد ہوتی ہے کیونکہ شکیب الحسن بھی پابندی کے باعث سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ٹیسٹ میچوں کی طرح مومن الحق اگلے تین ٹیسٹ میچوں میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے اور ہم انہیں پر انحصار کر رہے ہیں، راولپنڈی میں کنڈیشنز مشکل ہیں اور پاکستانی ٹیم میں چند بہت ہی اچھے کھلاڑی شامل ہیں مگر ہم اس مشکل چیلنج کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

بنگلہ دیشی سکواڈ ممکنہ طور پر 4 فروری کو مومن الحق کی قیادت میں ڈھاکہ سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گا جس کے دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سیف حسن، نجم الحسین شنتو، محمود اللہ، محمد میٹھون، تیج الاسلام، نعیم حسن، عبادت حسین، ابو جاوید چوہدری، الامین حسین، روبیل حسین اور سومیا سرکار شامل ہیں۔

مزید : کھیل