شوہر کا بڑھتا وزن، خاتون نے اس کو کھانے سے روکنے کا سب سے انوکھا طریقہ دریافت کرلیا

شوہر کا بڑھتا وزن، خاتون نے اس کو کھانے سے روکنے کا سب سے انوکھا طریقہ دریافت ...
شوہر کا بڑھتا وزن، خاتون نے اس کو کھانے سے روکنے کا سب سے انوکھا طریقہ دریافت کرلیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شخص گھر میں پڑے کیک وغیرہ کو دیکھتے ہی چٹ کر جاتا تھا اور پھول کر کُپا ہو چکا تھا جس سے اس کی بیوی بہت تنگ تھی۔ بالآخر خاتون نے کیک وغیرہ اپنے شوہر سے محفوظ رکھنے کا ایک ایسا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ سن کر آپ کو بے اختیار ہنسی آ جائے گی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 41سالہ خاتون کا نام ٹیمی جانسن ہے جس نے سوشل میڈیا پر اپنے جگاڑ کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ ان تصاویر میں اس نے کیک، بسکٹس اور دیگر ایسی تمام چیزوں پر ٹیپ لگا کر انہیں سیل کر رکھا ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ اس نے فریج کے ساتھ چوہے پکڑنے والا ایک پھندہ بھی لگا رکھا ہوتا ہے، جس میں اپنے 43سالہ شوہر تھامس جانسن کو پھانسنے کے لیے اس نے چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا پھنسا رکھا ہوتا ہے۔ ٹیمی نے ان تصاویر کے ساتھ بتایا کہ ”میں اپنے شوہر سے بہت تنگ ہوں جو کھا کھا کر موٹاپے کا شکار ہو چکا ہے۔ فریج میں کچھ بھی پڑا ہو، وہ ایک بار بھی نہیں سوچتا اور سب چٹ کر جاتا ہے۔ کل رات جب وہ سو گیا تو میں نے یہ کام کر دیا تاکہ صبح مجھ سے پہلے اٹھ کر وہ ان چیزوں پر ہاتھ صاف نہ کر سکے۔ وہ اس قدر ندیدا ہے کہ بچے بھی کوئی چیز بچاتے ہیں تو اٹھا کر کھا جاتا ہے۔ میں جب بھی اسے زیادہ کھانے سے منع کرتی ہوں تو وہ سرے سے مکر ہی جاتا ہے اور میرے پکائے کھانے میں نقص نکالنا شروع کر دیتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ تم کھانا ہی اتنا برا بناتی ہو کہ مجھے مجبوراً یہ چیزیں کھانی پڑتی ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس