”تم بہت بزدل ہو اور تم نے۔۔۔“ ٹی 20 سیریز میں شکست پر بنگلہ دیشی کپتان کو بزدلی کے طعنے ملنے لگے

”تم بہت بزدل ہو اور تم نے۔۔۔“ ٹی 20 سیریز میں شکست پر بنگلہ دیشی کپتان کو ...
”تم بہت بزدل ہو اور تم نے۔۔۔“ ٹی 20 سیریز میں شکست پر بنگلہ دیشی کپتان کو بزدلی کے طعنے ملنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں شکست پر بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ کو بزدلی کے طعنے ملنے لگے ہیں اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ کپتان نے ذمہ داریوں کا بوجھ نہیں اٹھایا اور آخری نمبر ز پر کھیلنے کی کوشش میں رہے۔
تفصیلات کے مطابق بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ حالیہ ٹور سے قبل دونوں سیریز میں تمیم اقبال کی عدم دستیابی پر لٹن داس اور محمد نعیم اننگز کا آغاز کرتے رہے۔ پاکستان کیخلاف دوسرے میچ میں اوپنر سومیا سرکار کو تیسرے نمبر پر بھیجا جاسکتا تھا لیکن مہدی حسن کو کھلایا گیا حالانکہ اس کی کوئی منطق سمجھ نہیں آتی، میرے خیال میں لٹن داس کو تیسرے اور محموداللہ کو خود چوتھے نمبر پر آنا چاہیے تھا کیونکہ مشفیق الرحیم کی خدمات حاصل نہیں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کیلئے تیار نظر آنے والے کپتان محمود اللہ نے ذمہ داریوں کا بوجھ نہیں اٹھایا اور آخری نمبرز پر کھیلنے کی کوشش میں رہے۔ میں ہر بات عوام کے سامنے نہیں کہہ سکتا لیکن ایک بات واضح ہے کہ 130یا 140رنز بناکر میچ نہیں جیتے جا سکتے،مجھے ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا ہوگی۔
نظم الحسن نے کہا کہ محموداللہ اور تمیم اقبال سے ملاقات میں ناقص بیٹنگ پر بات ہوئی،ایک سوال یہ بھی ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں اچھی ہے تو دونوں میچز میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیوں کیا، اس کی بھی منطق سمجھ میں نہیں آتی۔ دونوں کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار تھی لیکن ٹیم کی کارکردگی سے تو ایسا نہیں لگتا،کوچ کتنا بھی مہنگا کیوں نہ ہو، محموداللہ، تمیم اقبال، مشفیق الرحیم جیسے کرکٹرز کو ان کے کردار سے آگاہ کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔

مزید :

کھیل -