کرونا وائرس سے بچنے کے لیے چین میں فحش گیم کا استعمال

کرونا وائرس سے بچنے کے لیے چین میں فحش گیم کا استعمال
کرونا وائرس سے بچنے کے لیے چین میں فحش گیم کا استعمال

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں جان لیوا کورونا وائرس پھیلنے کے بعد وہاں طبی ماہرین لوگوں کو گھروں میں رہنے اور کم سے کم باہر نکلنے کی تلقین کر رہے ہیں۔ ایسے میں ویڈیو گیمز بنانے والی ایک ڈویلپر کمپنی نے چینی نوجوانوں کے لیے اپنی گیم فری کر دی ہے تاکہ وہ گھر میں بیٹھ کر یہ گیم کھیلیں اور گھر سے باہر نہ نکلیں۔ ویب سائٹ pcgamesn.com کے مطابق اس کمپنی کا نام ’کیگامی ورکس‘ (Kagami Works)ہے۔ کمپنی کی طرف سے ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ”ووہان! ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ ووہان کے لوگ زیادہ سے زیادہ گھر پر رہیں چنانچہ ہم اپنی گیم کی 45ہزار کاپیاں ووہان کے لوگوں کو مفت دے رہے ہیں۔ “

کمپنی کی طرف سے اس پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ”ووہان کے لوگ ہمارا یہ تحفہ قبول کریں اور مصیبت کی اس گھڑی میں خود کو مضبوط اور ثابت قدم رکھیں۔ “ رپورٹ کے مطابق ووہان کے لوگ کمپنی کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے فون نمبر کے ذریعے اپنی لوکیشن کی تصدیق کروا کے اس گیم کی کاپی مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس فحش گیم کا نام ’مرر‘ ہے جو 2018ءمیں متعارف کروائی گئی تھی اور چین میں کافی مقبول ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس