جلتے ہوئے گھر سے جان بچا کر بھاگنے والا شخص اپنی بیوی کے ہاتھوں اگلے جہاں پہنچ گیا

جلتے ہوئے گھر سے جان بچا کر بھاگنے والا شخص اپنی بیوی کے ہاتھوں اگلے جہاں ...
جلتے ہوئے گھر سے جان بچا کر بھاگنے والا شخص اپنی بیوی کے ہاتھوں اگلے جہاں پہنچ گیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست مشی گن میں ایک شخص کے گھر کو آگ لگ گئی۔ وہ جلتے گھر سے جان بچانے کے لیے باہر بھاگا لیکن باہر اس کی بیوی نے گاڑی کے نیچے کچل کر اسے مار ڈالا۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق لنڈا سٹرمر نامی اس خاتون پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے 2009ءمیں جان بوجھ کر اپنے گھر کو آگ لگائی تھی اور اپنے شوہر ٹوڈ سٹرمر کو قتل کیا تھا۔ اس واقعے کے بعد پہلی بار اب لنڈا سٹرمر منظرعام پر آ گئی ہے اور دنیا کو حقیقت بتا دی ہے۔

9سال قید کاٹنے کے بعد رہا ہونے پر لنڈا نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ”میں اس وقت تہہ خانے میں کپڑے دھو رہی تھی جب میں نے اپنے شوہر کی چیخیں سنیں۔ میں بھاگتی ہوئی سیڑھیاں چڑھ کر اوپر گئی اور دیکھا کہ ہمارا لیونگ روم آگ کی لپٹوں کی زد میں تھا۔ ٹوڈ کمرے کے درمیان میں تھا اور آگ بجھانے کی کوشش کر رہا تھا۔ میں اس تک نہیں پہنچ سکتی تھی چنانچہ میں باہر کی طرف بھاگی۔ میں پیروں میں جوتے بھی نہیں تھے۔“

لنڈا نے مزید بتایا کہ ”میں نے باہر نکل کر تیزی سے گاڑی نکالنے کی کوشش کی لیکن اسی اثناءمیں ٹوڈ بھی بھاگتا ہوا باہر نکلا اور گاڑی کے سامنے آ گیا۔ “ دوسری طرف لنڈا کے بیٹے کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہمارا شک یقین میں بدل چکا ہے کہ ہماری ماں گناہ گاہ ہے۔ اس نے ہی گھر کو آگ لگائی اور پھر ہمارے باپ کو کچل کر مار ڈالا۔“ رپورٹ کے مطابق لنڈا کو عدالت میں مجرم قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم 9سال قید کاٹنے کے بعد گزشتہ دنوں اسے رہا کر دیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس