پاکستان کے لیے 30 ارب ڈالر کمانے کا فواد چودھری کا منصوبہ

پاکستان کے لیے 30 ارب ڈالر کمانے کا فواد چودھری کا منصوبہ
پاکستان کے لیے 30 ارب ڈالر کمانے کا فواد چودھری کا منصوبہ

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 30ارب ڈالر کمانے کا ایک منصوبہ تیار کر لیا ہے جو وہ جلد وزیراعظم عمران خان کے سامنے پیش کرنے جا رہے ہیں۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اس منصوبے کے حوالے سے بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ ”سائنس اور ٹیکنالوجی میں 1970ءکی دہائی تک پاکستان تیسری دنیا کے اکر ممالک سے بہت آگے تھا، پھر 1971ءکا سانحہ مشرقی پاکستان ہوا اور ہماری تمام تر توجہ دفاع پر چلی گئی۔“

فواد چوہدری مزید بتاتے ہیں کہ ”ہم سے غلطی یہ ہوئی کہ امریکہ اور چین کی طرح ہم نے سول ملٹری انٹرفیس نہیں بنایا جس سے ملٹری ریسرچ سول اور سول ریسرچ ملٹری شعبوں میں ٹرانسفر ہوتی۔اب ہماری پوری کوشش ہے کہ ایسا نظام تشکیل دیں کہ سول ملٹری ریسرچ کا انٹرفیس بنے۔ اس ہفتے وزیراعظم کو 30ارب ڈالر کی برآمدات کا پلان پیش کریں گے۔ غیر روایتی برآمدات جن میں بائیوٹیکنالوجی کا سب سے بڑا حصہ ہو گا، ہماری معیشت کو بدل کر رکھ دیں گی۔“

مزید : علاقائی /اسلام آباد