”چھوٹے قد کے بارے میں کیا خیال ہے “ نوجوان فاسٹ باؤلر موسیٰ خان نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنی کامیابی کا کریڈٹ کس کرکٹر کو دیا؟
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر موسیٰ خان نے اپنی عمدہ باؤلنگ میں نکھار کا کریڈٹ قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی اپنے چھوٹے قد کے حوالے سے نہیں سوچا اور جو ٹیلنٹ ملا ہے اسے استعمال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہوں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موسیٰ خان نے کہا کہ بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا بے تابی سے انتظار ہے کیونکہ ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلتے وقت دباؤ کم ہوتا ہے اور اعتماد زیادہ ملتا ہے، میں اپنی فٹنس و فارم کو مزید بہتر بنانے کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں اور کوشش ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھاؤں۔
ایک سوال کے جواب میں موسیٰ خان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کی وجہ سے میری کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے اور میں اس سفر کو جاری رکھوں گا۔ میں نے کبھی اپنے چھوٹے قد کے حوالے سے نہیں سوچا بلکہ جو ٹیلنٹ ملا ہے اسے استعمال کرنے کی کوشش میں مصروف ہوں۔