پچھلے 5 برسوں میں سعودی عرب نے کتنے لاکھ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا؟ تعداد تمام اندازوں سے کہیں زیادہ

پچھلے 5 برسوں میں سعودی عرب نے کتنے لاکھ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا؟ تعداد ...
پچھلے 5 برسوں میں سعودی عرب نے کتنے لاکھ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا؟ تعداد تمام اندازوں سے کہیں زیادہ

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سے گزشتہ پانچ سالوں میں اتنی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے کہ سن کر پاکستانی دنگ رہ جائیں گے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں ان پاکستانیوں کی فہرست پیش کی ہے جنہیں گزشتہ پانچ سالوں میں سعودی حکومت نے ملک بدر کیا۔ اس فہرست کے مطابق 2015ءسے 2019ءتک سعودی حکومت نے ریاض اور جدہ سے 2لاکھ 85ہزار 980پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

ان میں سے 61ہزار 76پاکستانیوں کو ریاض، جبکہ 2لاکھ 24ہزار 904پاکستانیوں کو جدہ سے واپس پاکستان بھیجا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں بتایا کہ ”ان پاکستانیوں کو ویزہ کی مدت ختم ہونے، اجازت کے بغیر حج کرنے، منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث ہونے، عمرہ ویزے پر جا کر وہاں زیادہ مدت تک قیام کرنے اور دیگر جرائم اور قانونی خلاف ورزیوں پر ڈی پورٹ کیا گیا۔ “

مزید : علاقائی /اسلام آباد