تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو ایسی ’تڑی‘ لگا دی کہ مراد علی شاہ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو ایسی ’تڑی‘ لگا دی کہ مراد علی ...
تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو ایسی ’تڑی‘ لگا دی کہ مراد علی شاہ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کےصوبائی ترجمان اورممبر سندھ اسمبلی جمال صدیقی نےکہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت معاملات کو بیٹھ کر حل کرنے کی بجائے میڈیا پر حل کرنا چاہتی ہے،اگر گورنر سندھ نے اپنے اختیارات کا استعمال کیا تو سندھ حکومت کی نیندیں اڑ جائیں گی۔

پیپلزپارٹی رہنماؤں کے بیانات پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ترجمان جمال صدیقی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزراءپہلے اپنی پارٹی قیادت سے آئی جی کے حوالے سے پالیسی بیان لیں، سندھ حکومت کو آئی جی نہیں’’ جی جی حضور‘‘ کرنے والا افسر چاہیے،وفاق صوبے کو ساتھ ملکر چلنا چاہتا ہے مگر صوبائی وزراء نہیں چاہتے کے وفاق تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ پر تنقید کرنے والے سیاسی آکسیجن کی تلاش میں ہیں، پیپلزپارٹی کے وزراء کچھ بھی بیان دیں انہیں آخر میں گورنر سندھ کے ساتھ ہی بیٹھنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ چپڑاسی کو تبدیل کرنے کا اختیار صرف صوبائی وزراء کو ہے جن کے آشرواد سے افسران اور ان کی بیویاں بھی بی آئی ایس پی سے پیسے لیتے رہے ہیں۔جمال صدیقی نےکہا کہ صوبائی حکومت معاملات کو طول دینے کی بجائے ٹیبل ٹاک کے ذریعے حل کرے ،ایک طرف وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ معاملے کے حل کے لیے لگے ہوئے ہیں تو دوسری جانب صوبائی وزراء اپنی ہی پارٹی کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی