سوشل میڈ یا صارفین کی بھرپور تنقید کے بعد پی ایس ایل کا نغمہ گانے والے معروف گلو کار نے معافی مانگ لی

سوشل میڈ یا صارفین کی بھرپور تنقید کے بعد پی ایس ایل کا نغمہ گانے والے معروف ...
سوشل میڈ یا صارفین کی بھرپور تنقید کے بعد پی ایس ایل کا نغمہ گانے والے معروف گلو کار نے معافی مانگ لی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پا کستان سپر لیگ کا آفیشل نغمہ گانے والے گلو کار عاصم اظہر نے سوشل میڈ یا صارفین کی جانب سے بھر پور تنقید کے بعد معافی مانگ لی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ بطور ایک کریزی کرکٹ سٹار میں سمجھ سکتا ہوں کہ کرکٹ اور پی ایس ایل پاکستانیوں کے لئے کتنی اہمیت رکھتا ہے، میں ان پرستاروں سے معافی مانگتا ہوں جن کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا۔

انہوں نے مزید لکھا میں جانتا ہوں اپ لوگوں نے اس وقت کا کتنا انتظار کیا، لیکن ہر ایک نے اچھی نیت ساتھ اپنے وطن اور کرکٹ کی محبت کے ساتھ اچھا کرنے کی کوشش کی، وہ لوگ جو اس نغمے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں انکا شکریہ، اور جو مایوس ہوئے ان سے معذرت، بطور ایک کرکٹ فین میں یہ بات سمجھ سکتا ہوں۔

عاصم اظہر نے کہا پی ایس ایل ترانہ کوئی مقابلہ نہیں اور آپ اس بات کا حق رکھتے ہیں کہ اسے پسند یا نا پسند کریں لیکن اس بات کو سمجھیں ہم سب ایک ہی مقصد کے لئے ہیں، یعنی کرکٹ پی ایس ایل اور پاکستان کی بہتری کے لئے اور اگر آپ کو ایک ترانہ پسند نہیں آتا تو اور ترانے بھی ہیں آپ وہ سن لیں۔

مزید : تفریح