مفت، مفت مفت! سٹیڈیم میں داخلہ بالکل مفت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میچ کیلئے شائقین کا 4 انکلوژرز میں داخلہ بالکل مفت کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سٹیڈیم کے 4 انکلوژرز میں شائقین کرکٹ کا داخلہ بالکل مفت کر دیا ہے جہاں بغیر ٹکٹ داخل ہو کر میچ سے لطف اندوز ہوا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 فروری سے راولپنڈی میں شروع ہو گا جس کیلئے دونوں بورڈز نے سکواڈز کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
پاکستانی سکواڈ کی قیادت اظہر علی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق، عابد علی،بابر اعظم، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔