”میری خواہش ہے کہ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کی۔۔۔“ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے حیران کن خواہش ظاہر کر دی

”میری خواہش ہے کہ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کی۔۔۔“ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ...
”میری خواہش ہے کہ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کی۔۔۔“ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے حیران کن خواہش ظاہر کر دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ میرا ہدف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنا ہیں کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کی ٹاپ 2 ٹیموں میں شامل ہو۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف منتخب کردہ ٹیم دستیاب بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ان لڑکوں نے جس طرح سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی دکھائی تھی، یقین ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف بھی ویسی شاندار کارکردگی کا ہی مظاہرہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کاشف بھٹی اور عثمان شنواری سکواڈ سے ڈراپ ہونے پر یقینا مایوس ہوں گے مگر یقین دلاتے ہیں کہ دونوں کھلاڑی طویل طرز کی کرکٹ میں ہماری مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی کا مکمل حصہ ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ٹاپ اور مڈل آرڈر میں بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کی کثیر تعداد ہونے کے باعث کاشف بھٹی کی جگہ دائیں ہاتھ کے آف سپنر بلال آصف کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ فہیم اشرف کو آل راؤنڈ صلاحیت کی بنیاد پر عثمان شنواری پر ترجیح دی گئی ہے حالانکہ کراچی میں فتح کے بعد میں سکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں تھا مگر وکٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی تیاری مکمل رکھنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سے پاکستان نے 2019ءکا فاتحانہ اختتام کیا جبکہ 2020ءکی پہلی سیریز میں بھی پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دی، امید ہیں کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز بھی فتح سے ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا ہدف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنا ہے کیونکہ خواہش ہے پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپین شپ کی دو بہترین ٹیموں میں شامل ہو۔

مزید : کھیل