’’تبدیلی اچھی بات ہےمگر با ر بار کی تبدیلی ۔۔۔مونس الٰہی نےایک بار پھر حکومت پر نشانہ باندھ دیا

’’تبدیلی اچھی بات ہےمگر با ر بار کی تبدیلی ۔۔۔مونس الٰہی نےایک بار پھر ...
’’تبدیلی اچھی بات ہےمگر با ر بار کی تبدیلی ۔۔۔مونس الٰہی نےایک بار پھر حکومت پر نشانہ باندھ دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ق کےرہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی ایک بار پھر اپنی اتحادی  حکومت پر برس پڑے ،ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ معاشی ٹیموں، سرکاری افسروں کے بعد سیاسی مذاکراتی ٹیموں میں بار بار کی تبدیلیاں؟؟ تبدیلی اچھی بات ہے، مگر با ر بار کی تبدیلی اچھی عادت نہیں ہے، معیشت، حکومت اور سیاست میں پی ٹی آئی مستقل مزاجی لائے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے   ناراض  اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے تیسری بار مذاکراتی کمیٹی میں تبدیلی کی ہے جس پر چوہدری پرویز الٰہی نے بھی گذشتہ روز سخت  تنقید کی تھی۔

مزید : قومی