کرپشن کرنے والا کوئی بھی ہو معافی کا مستحق نہیں،معروف سیاست دان حامد ناصر چٹھہ بھی بول پڑے

کرپشن کرنے والا کوئی بھی ہو معافی کا مستحق نہیں،معروف سیاست دان حامد ناصر ...
کرپشن کرنے والا کوئی بھی ہو معافی کا مستحق نہیں،معروف سیاست دان حامد ناصر چٹھہ بھی بول پڑے

  



وزیر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے نامور سینئر سیاست دان،سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ نےکہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کرپٹ عناصر کے خلاف مزید سخت شکنجہ قابل ستائش بات ہے، کرپشن کرنے والا کوئی بھی ہو معافی کا مستحق نہیں ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے معروف سیاست دان چوہدری حامد ناصر چٹھہ کاکہنا تھا کہ ملکی معیشت کو بہتر سمت پر گامزن کرنے کے لئےملک میں کرپشن اور کرپٹ عناصر پر مضبوط گرفت ڈال کر قانون کے کٹہرے میں لانا بے حد ضروری ہے،کوئی بھی قوم کرپشن کے خاتمے تک ترقی نہیں کر سکتی ۔انہوں نے کہا کہ  ملک میں کرپشن کے ناسور ختم کرنے کے لئے قومی احتساب بیورو کو مضبوط کرنا ہوگا، قومی احتساب بیورو انسانی وسائل کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، حکومت کی جانب سےکرپٹ عناصر کے خلاف مزید سخت شکنجہ قابل ستائش بات ہے،کرپشن کرنے والا کوئی بھی ہو معافی کا مستحق نہیں ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ