ہم اتحادی ہونے کے علاوہ۔۔۔چودھری شجاعت حسین نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم بھی خوش ہو جائیں گے

ہم اتحادی ہونے کے علاوہ۔۔۔چودھری شجاعت حسین نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم ...
ہم اتحادی ہونے کے علاوہ۔۔۔چودھری شجاعت حسین نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم بھی خوش ہو جائیں گے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہےکہ ہم اتحادی ہونے کے علاوہ ساتھی بھی ہیں اور ساتھ نبھانا خوب جانتے ہیں، اتحادی ہمیشہ اتحاد اور مساوات پر یقین رکھتے ہیں، ہماری پارٹی بے شک چھوٹی ہے لیکن تجربے کے لحاظ سے ہم نے بھی دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت کی ہے،اس کو سامنے رکھتے ہوئے ہم پاکستان تحریک انصاف کو اپنا ساتھی سمجھتے ہیں اور انہیں بھی چاہئے کہ ہمیں اپنا ساتھی سمجھیں نہ کہ دشمن۔

میڈیا کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئےچوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی یا پارٹی کے کوئی بھی رکن بیان دیتے ہیں تو وہ سچائی اور حب الوطنی کی عکاسی کرتے ہیں، بعض دوست ان کا غلط مطلب نکال کر عمران خان کو کلپ دکھا کر اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں، انہیں اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں اپنے ہی لوگوں سے خطرہ ہے۔ شہبازشریف کے لندن کی عدالت میں اخبار کے خلاف کیس کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ یہ کیس شہبازشریف کہاں تک چلاتے ہیں لیکن دنیا کے مشہور ترین اخبار ’دی گارڈین‘ نے جب ہمارے خلاف غلط خبر چھاپی تو ہم نے پاکستان کے ممتاز وکلاء اعجاز بٹالوی اور محمود اے شیخ کے ذریعے لندن ہائیکورٹ کے کوئنز بنچ میں گارڈین کے خلاف مقدمہ کیا جو تین ماہ تک چلا اور ہم وہ کیس جیت گئے، اس پر گارڈین اخبار نےفرنٹ پیج پرمعافی نامہ نمایاں طور پرچھاپا۔اس سوال پر کہ شیخ رشید کےشہبازشریف سے متعلق بیان سے یہ تاثر جاتا ہے کہ شہبازشریف کا اسٹبلشمنٹ سے کوئی تعلق ہے؟ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جو بھی آئے جائے ایک چیز یاد رکھے کہ ن لیگ کا ووٹ بینک نوازشریف کا ہے، شہبازشریف نوازشریف کے سامنے زیرو ہیں۔

مزید : قومی