بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ،ایک شخص زخمی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر ایل او سی ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آ کر 45 سالہ شہری زخمی ہو گیا۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کا تعلق مدار پور گاو¿ں سے ہے جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔