حسن علی کب تک مکمل فٹ ہو جائیں گے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن سے قبل مکمل ردھم حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باﺅلر حسن علی گزشتہ برس پہلے کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے اور جونہی اس سے نجات حاصل کی تو ان کی دائیں پسلیوں میں ہیر لائن فریکچر کا انکشاف ہوا، تب سے وہ پاکستان ٹیم سے باہر ہیں اور اِن دنوں مکمل فٹنس کے حصول کیلئے ری ہیب پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔
حسن علی کوچنگ سٹاف کی نگرانی میں باقاعدگی سے باﺅلنگ کر رہے ہیں تاکہ جلد از جلد ردھم حاصل کر سکیں، فاسٹ باﺅلر فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی اب باﺅلنگ اور دوسری ڈرلز کے دوران مشکل محسوس نہیں کر رہے اور تیزی سے ردھم حاصل کر رہے ہیں۔