16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم گرفتار

16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم گرفتار
16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی  پاکستان آن لائن)راولپنڈی پولیس کا بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم گرفتار،بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہارسید علی نےسی پی اومحمداحسن یونس کوبریفنگ میں بتایاکہ تھانہ ویسٹریج پولیس نے16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنےوالے درندہ صفت ملزم یونس کو گرفتار کرلیا،،تھانہ ویسٹریج پولیس نے متاثرہ بچے کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم سے مزید انٹردگیشن کی جارہی ہے،سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے کہاکہ بچوں پر جنسی تشدد اوران کاجنسی استحصال کسی صور ت برداشت نہیں کیا جاسکتا، مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے، ملزم کو ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ چالان کیا جائے تاکہ متاثرہ بچے کو انصاف دلایا جاسکے۔