”پاکستانیوں کی تو کیا ہی بات ہے“ یووراج سنگھ نے دل جیت لئے مگر ایسا کہاں کیوں؟ جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

”پاکستانیوں کی تو کیا ہی بات ہے“ یووراج سنگھ نے دل جیت لئے مگر ایسا کہاں ...
”پاکستانیوں کی تو کیا ہی بات ہے“ یووراج سنگھ نے دل جیت لئے مگر ایسا کہاں کیوں؟ جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر یووراج سنگھ نے کہا ہے کہ کینسر سے لڑائی کے دن بہت مشکل تھے اور اس دوران پاکستانیوں نے میرے لئے بہت دعائیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی سے گفتگو کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے دوران یووراج سنگھ نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا ” مجھے آج بھی یاد ہے جب میں کینسر کے علاج کیلئے امریکہ میں مقیم تھا۔ اس وقت ٹوئٹر بالکل تھا جس پر میں نے اپنے علاج اور صحت کے بارے میں پوسٹ کیا تو پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے میرے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ایک کرکٹر کیلئے کرکٹ سے دور رہنا بہت مشکل ہوتا ہے۔“


واضح رہے کہ یوواج میں 2011ءکے دوران اس وقت کینسر کی تشخص ہوئی جب وہ صرف 30 سال کے تھے اور ان کے پھیپھڑوں میں ٹیومر تھا تاہم انہوں نے بہادری سے ناصرف اس موذی مرض کو شکست دی بلکہ صحت یاب ہونے کے بعد بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے رہے۔

مزید :

کھیل -