پاکستان میں پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کی تیاریاں مکمل،ٹورنا منٹ کب شروع ہو گا ؟تاریخ کا اعلان ہو گیا

پاکستان میں پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کی تیاریاں مکمل،ٹورنا منٹ کب شروع ہو گا ...
پاکستان میں پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کی تیاریاں مکمل،ٹورنا منٹ کب شروع ہو گا ؟تاریخ کا اعلان ہو گیا

  

لاہور(ڈیلی  پاکستان آن لائن)پاکستان میں پہلی بار ہونے والے کبڈی کے سب سے بڑے مقابلے ورلڈ کپ کے لئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں،دنیا کی  10 ٹیموں کے درمیان ورلڈ چیمپئن بننے کا یہ میلہ رواں ماہ 9 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔

نجی ٹی  وی  کے مطابق پنجاب کا ثقافتی کھیل کبڈی دنیا بھر کےپہلوانوں کے ساتھ اب پہلی بار پاکستان میں اپنا جادو دکھانے کو بے تاب ہے،اس سے پہلے بھارت ہی کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کرتارہاہے تاہم اب پاکستان نےمہمان نوازی کرناہےوہ بھی بھارت سمیت9ممالک سےآئے پہلوانوں کی۔  پاکستان کبڈی فیڈریشن کے  صدر  چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ مقابلے پنجاب کے تین شہروں میں کھیلے جائیں گے،کبڈی ورلڈ کپ کے لئے ٹیمیں 7 فروری سے پاکستان کے دل لاہور پہنچیں  گی  جبکہ  کبڈی ورلڈ کپ کا شاندار آغاز 9 فر ور ی کے دن رنگا رنگ افتتاحی تقریب سےپنجاب سٹیڈیم میں ہوگا جہاں کھلاڑیوں اور انہیں دیکھنے آئے شائقین کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کا کہنا ہے کہ کھیل کے ساتھ ساتھ یہ میلہ پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کا سفیر بھی بنے گا۔یاد رہے کہ شائقین کے اعتبار سے پاکستان میں کرکٹ کے ساتھ کوئی کھیل مقابلہ کرتا ہے تو وہ کبڈی ہے جبکہ شہریوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ میچز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت 3 فروری سے شروع ہو جائے گی۔کبڈی ورلڈ کپ کے تمام میچز لائیو براڈ کاسٹ کے ساتھ انٹرنیٹ سٹریم بھی ہونگے۔

مزید :

کھیل -