وزارتِ صنعت و پیداوارنے 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی تجویز دے دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)گندم درآمد کرنے کے فیصلے کے بعد چینی درآمد کرنے کی تیاریاں،وزارتِ صنعت و پیداوارنے3لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی تجویز دے دی جبکہ چینی کے باقی ماندہ ایکسپورٹ کوٹہ پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی کےمطابق ملک میں گندم کے بعد چینی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا ہے،حکومت نے گندم تو درآمد کرلی اور اب چینی درآمد کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہیں جبکہ وزارت صنعت و پیداوار نے تین لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی سمری تیارکرلی ہے۔وزارت نے تجویز دی کہ اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنے کیلئے چینی درآمد کی جائے، سمری میں چینی کی برآمد پر پابندی لگانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس سلسلے میں اقتصادی رابطہ کمیٹی سے رجوع کیا جائے اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کے بغیر چینی درآمد کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
یادرہےکہ ملک بھرمیں آٹے کے بعد چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوچکاہے،دوکاندار من مانےنرخوں پرشہریوں کو چینی بیچنے میں مصروف ہیں جبکہ زخیرہ اندوزوں نے بھی چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کے لئے چینی کی زخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے ۔