فہیم اشرف اور بلال آصف کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیوں کیا گیا؟ مصباح الحق نے بالآخر وجہ بتا دی

فہیم اشرف اور بلال آصف کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیوں کیا گیا؟ مصباح الحق نے ...
فہیم اشرف اور بلال آصف کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیوں کیا گیا؟ مصباح الحق نے بالآخر وجہ بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بنگلہ دیش کیخلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ میں آل راﺅنڈر فہیم اشرف اور آف سپنر بلال اشرف کو شامل کرنے کی وجہ بتا دی۔
تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے کہا کہ ”سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں ہمیں چار فاسٹ باﺅلرز کیساتھ میدان میں اترنا تھا اس لئے ہم نے لیگ سپنر یاسر شاہ کو ڈراپ کر دیا۔ اگر بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بھی وکٹ کی صورتحال پہلے جیسی ہوئی تو فہیم اشرف بہت قیمتی ثابت ہوں گے اور اس کیساتھ ہی ہم ایک سپنر کو بھی ٹیم میں لا سکتے ہیں اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بیٹنگ لائن میں چھٹی پوزیشن پر کھیل سکیں گے۔
انہوں نے کاشف بھٹی کی جگہ بلال آصف کو ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ”بنگلہ دیش کے بیٹنگ ٹاپ آرڈر میں بہت سے بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں ، اس لئے بلال آصف کو موقع دیا حالانکہ کراچی میں فتح کے بعد میں سکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں تھا مگر وکٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی تیاری مکمل رکھنے کا فیصلہ کیا۔“

مزید :

کھیل -