نیوزی لینڈ کو چوتھا ٹی 20 ہرانے پر بھی بھارتی ٹیم کو سزا مل گئی

نیوزی لینڈ کو چوتھا ٹی 20 ہرانے پر بھی بھارتی ٹیم کو سزا مل گئی
نیوزی لینڈ کو چوتھا ٹی 20 ہرانے پر بھی بھارتی ٹیم کو سزا مل گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنسنی خیز مقابلے میں بھارتی ٹیم نے منصوبہ بندی کیلئے خاصہ وقت لیا جس کے باعث مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کرائے اور میچ ریفری کرس براڈ نے بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کرائے جس کے باعث تمام کھلاڑیوں پر فی اوور میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔“

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے میچ ریفری کی جانب سے دی گئی جرمانے کی سزا قبول کر لی جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہ رہی۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 0-4 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

مزید : کھیل