عامر لیاقت کو نوکری مل گئی ،کونسے چینل میں جا رہے ہیں اور کیا ذمہ داریاں سرانجام دیں گے ؟مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ جوائن کر لیا جس پر انہوں نے خوشی کاا ظہار کیا ہے ۔سوشل میڈ یا ویب سائٹ فیس بک پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا اہم ترین فیصلہ کرلیا ہے اور ایکسپریس انٹر ٹینمنٹ کےسا تھ ایک طویل معاہدہ طے کیاہے ۔وہ رمضان نشریات ،کیفے عامر اور جیوے پاکستان نامی گیم شو ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر کریں گے ۔اس کے ساتھ ساتھ پیر اور جمعے کو روز نامہ ایکسپریس میں ’لاوڈ سپیکر‘کے نام سے کالم بھی لکھیں گے ۔انہو ں نے مداحوں کو بتا یا کہ آپ بہت جلد مجھے ایکسپریس کی سکرین پر دیکھیں گے ۔