نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارتی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارتی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارتی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ہردیک پانڈیا کمر کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق 26 سالہ ہردیک پانڈیا کی اکتوبر کے مہینے میں کمر کی سرجری ہوئی تھی اور امید تھی کہ وہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے تاہم ایسا نہ ہوا جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیدیا۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہردیک پانڈیا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور وہ مکمل صحت یاب ہونے تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پروگرام میں شرکت کریں گے۔
ہردیک پانڈیا کو ابتدائی طور پر دورہ نیوزی لینڈ کیلئے انڈیا اے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا تاہم احتیاطی تدابیر کی بناءپر انہیں نکال دیا گیا۔ فاسٹ باﺅلر پر امید تھے کہ وہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ہی فٹ ہو جائیں گے مگر ان کی تمام امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ”ہم سوچا کہ یہ سرجری کیلئے صحیح وقت ہے کیونکہ اگر مکمل صحت یابی کیلئے 4 مہینے بھی درکار ہوئے تو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے قبل واپس آ جاﺅں گا۔ میرا یہ منصوبہ تھا کہ میں کچھ انٹرنیشنل میچز کھیلوں گا اور پھر انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں حصہ لینے کے علاوہ ورلڈ ٹی 20 بھی کھیلوں گا۔ میرے لئے سب سے پریشانی کا معاملہ ٹی 20 ورلڈکپ ہے جس میں کم وقت باقی رہ گیا ہے۔“

مزید :

کھیل -