بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں کیسے کھیلنا ہے؟ کوارٹر فائنل کے ہیرو محمد ھریرا نے شاندار بات کہہ دی

بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں کیسے کھیلنا ہے؟ کوارٹر فائنل کے ہیرو محمد ھریرا ...
بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں کیسے کھیلنا ہے؟ کوارٹر فائنل کے ہیرو محمد ھریرا نے شاندار بات کہہ دی

  



کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں ٹیم کو فتح دلانے والے محمد ھریرا کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کیخلاف سیمی فائنل میچ کو ایک عام میچ کی طرح لے رہے ہیں اور اس حوالے سے کوئی دباﺅ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد ھریرا  کو انڈر 19 ورلڈکپ میں افغانستان کیخلاف کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 64 رنز جڑ کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا ٹاکرا روائتی حریف بھارت سے ہو گا جس کیلئے قومی انڈر 19 ٹیم نے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔ محمد ھریرا نے کہا کہ دونوں ممالک میں ہمیشہ سے ہی کشیدگی رہی اور یقینا  میچ میں دباؤ بھی تھوڑا زیادہ ہو گا لیکن ہم اسے برداشت کر لیں گے۔ میں خود اسے ایک عام میچ کی طرح کھیلوں گا اور ہم اس کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپین ہے اور مجموعی طور پر 4 مرتبہ اپنے ٹورنامنٹ جیت چکی ہے جبکہ قومی ٹیم نے 2004ءاور پھر 2006ءمیں مسلسل دو مرتبہ چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ سال 2006ءمیں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈکپ کا فائنل میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی سے محض 109 رنز کا دفاع کرتے ہوئے بھارتی سورماؤں کو صرف 71 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

مزید : کھیل