نیا سال، قومی کرکٹ ٹیم کا شاندار آغاز

 نیا سال، قومی کرکٹ ٹیم کا شاندار آغاز
 نیا سال، قومی کرکٹ ٹیم کا شاندار آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئے سال کا آغاز بہترین پرفارمنس سے کرکے شائقین کے دل جیت لئے 14 سال پاکستان آنے والی جنوبی افریقن ٹیم کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی قومی ٹیم کی یادگار جیت ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتاایک مضبوط حریف کے خلاف جس اعتماد کے ساتھ پاکستان نے کھیل پیش کیا اور خاص طور پر بطو رکپتان پہلی مرتبہ کپتانی کے فرائض سر انجام دینے والے بابر اعظم نے جس بہترین انداز سے کپتانی کی وہ قابل تعریف ہے امید ہے کہ دوسرا ٹیسٹ بھی پاکستان اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائیگا نئے سال کی پہلی کامیابی پر شائقین کرکٹ بہت خوش ہیں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوچکی ہے اور اس سال انگلینڈ سمیت دیگر کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی جو پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے یہ ہدف آسان نہیں تھا مگر جس جانفشانی کے ساتھ اس کو سر انجام دیا گیا وہ قابل تعریف ہے پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بہت عمدہ پرفارمنس دی اور خاص طور باؤلرز نے میچ میں کامیابی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا سپنر نعمان علی نے اپنے پہلے ہی میچ کو اپنی عمد ہ پرفارمنس سے یادگار بنادیا بلاشبہ پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں حصہ لینا ہے اور امید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد ٹیم ٹی20 سیریز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی اور یہ سال پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا اور ٹیم اسی طرح سے محنت سے آگے بڑھے گی دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی بات کی جائے تو اس کا انعقاد بھی قریب ہے اور مقررہ وقت میں چھٹے پی ایس ایل کا انعقاد بھی پی سی بی کی بڑی کامیابی ہے  ایونٹ کی تیاریاں جو ش و خروش کے ساتھ جاری ہیں ماضی کی طرح یہ ایونٹ بھی تاریخی و کامیاب ثابت ہوگا ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی ایک بہت  بڑی تعداد میدان میں نظر آئے گی اور یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لئے پرامن ملک ہے اور اس مرتبہ سارے میچز پاکستان میں ہورہے ہیں یہ بھی پوری قوم کی بڑی کامیابی ہے امید ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی سر گرمیوں کا یہ سلسلہ اب مستقبل میں بھی کامیابی کے ساتھ جاری رہے گا۔

مزید :

رائے -کالم -