ملک میں مہنگائی کی شرح انتہائی نچلی سطح پرآگئی، اسد عمر کا بڑا انکشاف

ملک میں مہنگائی کی شرح انتہائی نچلی سطح پرآگئی، اسد عمر کا بڑا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی ا ین پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر انتہائی نچلی سطح پر آگئی اور اب افراط زر 5.8سے کم ہوکر 5.7فیصد رہ گیا ہے۔ اتوار کو ٹویٹر پر ا پنے بیان میں اسد عمر نے دعویٰ کیا کہ آج ملک میں مہنگائی کی شرح پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے پہلے کی شرح سے انتہائی کم ہے۔ وفاقی وزیر نے مہنگائی کے اعداد و شمارسمجھاتے ہوئے کہا کہ جولائی 2018پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے قبل سی پی آئی 5.8فیصد اور کور 7.6فیصد تھا۔ لیکن اب افراط زر5.7فیصد اور کور 5.4فیصد ہے۔ اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا سنا تھا 31جنوری کوکوئی استعفیٰ آنیوالے تھے۔ چلو جو ہم سے مانگتے تھے اور جو کبھی ملنے نہیں تھے وہ چھوڑو، استعفوں کے بار ے میں اپنے ٹویٹ میں وہ جو مرتضیٰ عباسی وغیرہ کے منہ پر مارنے تھے وہ کہاں گئے؟ کہیں اپنے ہی منہ پر تو نہیں مار لیے؟۔ساتھ ہی انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ انتخابی اصلاحات پر غور کیلئے حکومت کیساتھ مل بیٹھیں۔ اسد عمر نے حکومت سندھ کے اس دعوے کی تردید کی کہ وفاق، صوبے کے ترقیاتی منصوبوں میں مشکلات پیدا کرتا ہے اور دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ خود کراچی کو اپنا نہیں سمجھتے۔کراچی میں مقامی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرا اور وزیر اعلیٰ حامی بھر لیتے ہیں پر اختیارات دینے سے گریزاں ہیں۔ آپ کراچی کو اپنا نہیں سمجھتے لیکن اس کے باوجود ہم تمام ترقیاتی منصوبے جاری رکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اتفاق کیا تھا کہ کراچی شہر کے انتظامی، سیاسی اور مالی انتظامات کو شہر کی انتظامیہ کے سپرد کردیا جائے گا لیکن انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔
اسد عمر 

مزید :

صفحہ اول -