جلالپور پیر والا موٹر وے پر سی پیک کیلئے انڈسٹریل زون بنانے کی تیاریاں
ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی شناخت تسلیم کی جا چکی ہے اگلے مالی بجٹ میں جنوبی پنجاب کی بجٹ بک الگ ہو گی خطہ کا ریونیو یہیں جمع اور یہیں خرچ ہو گا اگلے سال کیڈٹ کالج بھی بنے گا اکاؤنٹ کی بک 4الگ ہو گی سول سیکرٹریٹ کا وزیراعظم جلد ہی دورہ جنوبی پنجاب کے موقع پر سنگ بنیاد رکھیں گے سی پیک کے لیے انڈسٹریل زون جلال (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
پور پیروالہ موٹر وے پر بنایا جا ئے گا ڈیرہ غازی خان سے کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان سے ملتان کشمور راجن پور انڈس ہائی وے سیکشن ملتان میاں والی روڈ پر کا م شروع ہو گا ان تمام ترقیاتی منصوبوں سے ملتان پاکستان کا سینٹرل پلیس بن جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان تجارت وصنعت ملتان کی مجلس عاملہ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدر ایوان خواجہ صلاح الدین نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ سینیئر نائب صدر سید افتخار علی شاہ نائب صدر میاں شفیع انیس شیخ،سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں تنویر اے شیخ،سابق صدور خواجہ محمد یوسف،میاں انیس اے شیخ،خواجہ محمد عثمان،بیرسٹر عثمان ڈوگر،سید ثاقب علی،میاں ادریس احمد شیخ،محمد یونس غازی،ڈاکٹرشفیق پتافی،مرزا علی احمد،اورنگزیب عالمگیر،رمضان بھٹہ،اظہر بلوچ،چوہدری الطاف شاہد،شیخ فیصل سعید،شیخ محمد طارق،شیخ فہیم ستار،خواجہ منصور،ظفر اقبال،جمشید خان،خواجہ بدر منیر،محمد شفیق دیگر نے شرکت کی جبکہ میاں تنویر اے شیخ نے ملک عامر ڈوگر کو ایوان کا نشان بھی پیش کیا ملک عامر ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظفر گڑھ رییلوے اسٹیشن پر ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے وزیر ریلوے سے جلد احکامات جاری کراؤں گا تاکہ خطہ کے ایکسپورٹرز کو فائدہ ہو اور وہ لاہور کراچی کی بجائے ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ سے کلئیرنس کرائیں تاکہ خطہ کو ریونیو ملے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ میں ایک دن کسی نہ کسی شہر کے دورہ کا منصوبہ بنایا ہے اور اس سلسلہ میں وہ جلد ہی جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے اور ملتان ایوان تجارت و صنعت سمیت ڈیرہ،بہاولپور،وہاڑی،ساہیوال چیمبرز کے وفد سے ملاقات کرائی جائے گی وزیراعظم دورہ کے موقع پر جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کا سنگ بنیا د بھی رکھیں گے انہوں نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ رول آف بزنس کے تحت ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل آئی جی پولیس بیٹھے ہیں جو خواب سا لگتا ہے جو وزیر اعظم عمران خان کا بڑا کام ہے جنوبی پنجاب صوبہ کی راہ میں موجود رکاوٹیں آہستہ آہستہ ہٹ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ملتان شیر شاہ روڈ نادر آباد پھاٹک پر فلائی اوور کے لیے دو ارب روپے منظور ہو چکے ہیں ایک ارب زمین کے حصول پر خرچ ہو ں گے اور اس سلسلہ میں قوانین کے تحت پہلے زمین کی دستیابی ضروری ہے اس کے لیے 35کروڑ زمین کے حصول کے لیے آ چکے ہیں امید ہے دو ماہ تک زمین کے حصول کا کام شروع ہو جائے گا جبکہ ملتان ڈویلپمنٹ پیکج بن رہا ہے جس کے تحت سدرن بائی پاس خانیوال روڈ سے عید گاہ چوک تک ڈبل پھاٹک سے بی سی جی چوک تک ایل ایک کیو روڈ انررنگ روڈ سڑک کی کشادگی کا منصوبہ شامل ہے خونی برج،گلزیب کالونی اور نواب پور روڈ سیوریج منصوبہ کے لیے 25کروڑ کا منصوبہ ہے جبکہ مکمل واٹر سپلائی لائینیں تبدیلی کے لیے دو ارب کا منصوبہ ہے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کا توسیعی منصوبہ رواں سال 30جون تک سول حصہ مکمل ہو جائے گا اگلے سال سٹاف مشینری میسر ہو گی انہوں نے بتایا کہ نشتر 2پر بھی تیزی سے کام جاری ہے 100بیڈ کا پہلا حصہ رواں سال جون میں مکمل ہو جائے گا سی پیک انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد اور کے پی کے کے بعد ملتان میں جلال پور پیروالا پر بنے گا موٹر وے منصوبہ سکھر تک رواں سال کے آخر میں متوقع ہے اپریل تک ٹینڈر ہو جائے گا سکھر حیدر آباد موٹروے رابطہ سے ملتان پاکستان کا سینٹر بن جائے گا جس سے خطہ کے ہر شعبہ کو فائدہ ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم معاشی ٹیم کے ساتھ مل کر معاشی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں اور حال ہی میں صنعت و تجارت کے لیے اقدامات سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے زراعت کئی دہائیوں سے نظر انداز تھی وزیر اعظم اس پر بھی فوکس کررہے ہیں پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی زراعت پر کام کررہی ہے صوبوں سے معلومات اور اسٹیک ہولڈرز سے نقطہ نظر لے کر پریزنٹیشن تیار کی جارہی ہے اور جلد آنیوالے دنوں میں وزیراعظم اسٹیک ہولڈرز سے مل کر زراعت کو بہتر بنانے کے لیے پیکج کا کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ زراعت کنونشن میں زراعت پیکج کا اعلان کریں گے 47ارب روپے چھوٹے کسان کی بہتری کے لیے موجود ہیں صدر ایوان خواجہ صلاح الدین نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ خطہ میں شعبہ زراعت کو ترقی دی جائے تو یہ شعبہ پورے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مرکزی کردار ادا کر سکتا ہے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جائے تاکہ انڈسٹرلائزیشن کو فروغ ملے ہم ایز آف ڈوئنگ بزنس صنعت کاری اور کاروبار کے فروغ کے حوالہ سے وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں کو سراہتے ہیں جس کے آنے والے دنوں میں بہترین نتائج بر آمد ہوں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ میں دیگت سیکرٹریوں کی طرح سیکرٹری انڈسٹریز بھی تعنیات کیا جائے اور ماحولیات آب و ہواکو بہتر بنانے کے لیے ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی جنوبی پنجاب کا دفتر بھی سول سیکرٹریٹ میں قائم کیا جائیب اسٹیٹ بنک کی فنانشنل پالیسی کے تحت 7فیصد مارک اپ کی سہولت میں مزید دو ماہ کا اضافہ کیا جائے سی پیک سرگرمیوں کیکاروباری برادری کو آگاہی کے لیے ملتان ایوان کو بھی شامل رکھا جائے اور جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ میں سی پیک کمرشل حب بنایا جائے اورملتان ایوان کی شمولیت سے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ ممبران ایوان کو سرمایہ کاری،جوائنٹ ایڈونچر اور دیگر کاروباری مواقعوں کی معلومات دی جا سکیں وزیر اعظم کے ویژن کہ ملکی برآمدات برھائی جائیں اس کے تحت ملتان ایوان کردار ادا کررہا ہے ہماری گزارش ہے کہ ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پھلوں سبزیوں ادویات کی ایکسپورٹ کے لیے کولڈ اسٹوریج بنایا جائے ملتان چیمبر ہر ممکن تعاون کے لیے بھی تیار ہے جنوبی پنجاب ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سیل جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں بنایا جائے جہاں خطہ کا تمام ڈیٹا معلومات اور مختلف شعبہ جات کی بہتری پر کام کیا جا سکے اور rdسیل کو ملتان ایوان اور جنوبی پنجاب کی یونیورسٹیوں کے ساتھ کلب کیا جائے انہوں نے کہا کہ شعبہ زراعت کی ترقی کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں کھاد کے نرخ کم ٹیوب ویل کے لیے بجلی نرخوں میں کمی ٹوکن سبسڈی کی بجائے براہ راست سبسڈی دی جائے کراپ زوننگ کی جائے آم کی پوری دنیا میں ایکسپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت vhtپلانٹ لگائے ایک درآمد شدہ vhtپلانٹ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کراچی کے پاس عرصہ دراز سے موجو د ہے تازہ پھلوں سبزیوں کے حوالہ سے جنوبی پنجاب کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کامن فسیلیٹی سنٹر کے طور پر وہ پلانٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جنوبی پنجاب کو دیا جائے ملتان ایوان کی زراعت سب کمیٹی اسے مانیٹر کرنے کے لیے تیار ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسٹیٹ بنک کی ٹمپریری اکنامک ری فنانس سہولت کی 31مارچ 2021ء کو ختم ہو رہی ہے اس کی مدت میں ایک سال کا اضافہ کیا جائے ملتان میں کم از کم دو نئے انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کئے جائیں اور موجودہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں سپیشل اکنامک زون قائم کئے جائیں۔
عامر ڈوگر