کراچی میں باکسنگ مقابلے کے دوران باکسر کی ہلاکت پر عامر خان بھی میدان میں آ گئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں نجی باکسنگ کلب میں مقابلے کے دوران باکسر کی ہلاکت پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا بھی رد عمل سامنے آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا کہ باؤٹ دیکھ کر لگ رہا تھا کہ وفات پانے والے باکسر اسلم کے حریف کا وزن اس سے زیادہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ باکسنگ مقابلوں کے وقت میڈیکل ٹیم موجود ہو۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے والے قومی سطح کے باکسر محمد اسلم خان کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر واقع پویلین کلب میں مقابلے کے دوران سر پر پنچ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے جو بعد ازاں انتقال کرگئے۔