اولاد کی خوشی سے محروم جوڑوں کو سائنسدانوں نے بچہ پیدا کرنے کا سب سے آسان اور سستا قدرتی نسخہ بتادیا

اولاد کی خوشی سے محروم جوڑوں کو سائنسدانوں نے بچہ پیدا کرنے کا سب سے آسان اور ...
اولاد کی خوشی سے محروم جوڑوں کو سائنسدانوں نے بچہ پیدا کرنے کا سب سے آسان اور سستا قدرتی نسخہ بتادیا

  

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والا لاک ڈاﺅن اولاد سے محروم جوڑوں کے لیے ایک خوشخبری کا سبب بن گیا۔ سائنسدان اس کی وجہ سے اولاد کے حصول کا ایک انتہائی آسان اور سستا نسخہ بتانے میں کامیاب ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق اٹلی کی یونیورسٹی آف موڈینا کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ”میاں بیوی کا زیادہ جنسی تعلق قائم کرناان کی اولاد کے حصول کی کوشش کو آسان بنا سکتا ہے۔“

سائنسدانوں کی اس بات کی بنیاد لاک ڈاﺅن کے دوران کئی بے اولاد جوڑوں پر کی جانے والی تحقیق میں۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 431ایسے جوڑوں کی نگرانی کی جو لاک ڈاﺅن سے قبل اولاد پانے کے لیے علاج کروا رہے تھے۔ لاک ڈاﺅن کے سبب ان کا علاج رک گیا تاہم اس دوران مسلسل گھر میں اکٹھے رہنے کی وجہ سے وہ پہلے سے بہت زیادہ جنسی تعلق قائم کرنے لگے جس سے ان میں سے 8فیصد خواتین علاج بند ہوجانے کے باوجود قدرتی طریقے سے حاملہ ہو گئیں۔ 

رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر شینا لیویس کاکہنا تھا کہ ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ جنسی تعلق میں اضافہ کسی بھی جوڑے کے اولاد پانے کے امکان میں اضافہ کر دیتا ہے۔ ایسے جوڑے جنہیں اولاد کے حصول میں مشکل کا سامنا ہے اور وہ علاج کروا رہے ہیں۔ اگر وہ ہفتے میں تین سے چار بار جنسی تعلق قائم کرنے تو ان کے حاملہ ہونے کا امکان بہت بڑھ سکتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -