کورونا وائرس کی وجہ سے ہوائی جہاز کے پائلٹوں کی غلطیاں بے حد بڑھ گئیں، وجہ کیا ہے؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی

کورونا وائرس کی وجہ سے ہوائی جہاز کے پائلٹوں کی غلطیاں بے حد بڑھ گئیں، وجہ ...
کورونا وائرس کی وجہ سے ہوائی جہاز کے پائلٹوں کی غلطیاں بے حد بڑھ گئیں، وجہ کیا ہے؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے پائلٹس کی غلطیوں میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے جس کی انتہائی حیران کن وجہ بتائی گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے کے زیرانتظام ایک ’خفیہ رپورٹنگ سسٹم‘ چل رہا ہے جس پر خفیہ طور پر پائلٹس کی غلطیاں رپورٹ کی جاتی ہیں۔ لاک ڈاﺅن کے خاتمے کے بعد جب بیشتر ممالک میں فضائی ٹریفک بحال کی گئی ہے، اس کے بعد سے اس سسٹم پر پائلٹس کی غلطیاں بہت زیادہ رپورٹ کی جا رہی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اس سسٹم پر گزشتہ سال مئی کے بعد اب تک امریکہ میں پائلٹس کی 12غلطیاں رپورٹ کی گئیں۔ ایک پائلٹ نے تیز ہوا کے دوران لینڈ کرنے کے لیے تین کوششیں کیں۔ ایک پائلٹ نے جہاز غلط رن وے پر لینڈ کر دیا جبکہ ایک پائلٹ ’اینٹی آئسنگ‘ اقدامات بروئے کار لانا بھول گیا۔ پائلٹس کی طرف سے سب سے زیادہ جو غلطیاں کی جا رہی ہیں وہ بہت زیادہ تیزیا بہت زیادہ بلندی سے اچانک لینڈنگ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پائلٹس کی غلطیوں میں اس اضافے کی وجہ ان کا فضائی ٹریفک کی بندش کے دوران طویل عرصے تک فارغ بیٹھنا ہے۔ طویل چھٹیوں کی وجہ سے پائلٹس کی صلاحیتوں کو زنگ لگ گیا ہے اور وہ زیادہ غلطیاں کرنے لگے ہیں۔واضح رہے کہ ناسا کی طرف سے یہ ’ایوی ایشن سیفٹی رپورٹنگ سسٹم‘ اس مقصد کے لیے بنایا گیا ہے کہ پائلٹس اور دیگر فضائی عملہ اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر خفیہ طریقے سے پائلٹس کی غلطیاں رپورٹ کر سکے۔