تنقید مہنگی پڑگئی،کنگنا رناوت کو عدالت نے طلب کرلیا
نیو دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف نغمہ نگار جاوید اختر کی درخواست پر عدالت نے اداکارہ کنگنا رناوت کو طلب کرلیا ہے۔
بالی وڈ کوئین کنگنا رناوٹ اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں،انہوں نے چند روز قبل ایک ٹی وی شو کے دوران جاوید اختر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر جاوید اختر نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں ایک درخواست جمع کروائی تھی،جس میں موقوف اختیار کیا گیا تھا کہ کنگنکا رناوت نے نیشنل ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر ان کے موکل کی تضحیک کی ہے۔
عدالت نے درخواست پر پولیس کو معاملے کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی،گزشتہ روز پولیس نے عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کروادی جس کے بعد عدالت کنگنا رناوت کو یکم مارچ کو طلب کرلیا ہے۔