ملاقات نہ کرنے پر لڑکی اسلحہ اٹھا لائی اور اپنی سہیلیوں پر فائرنگ کردی، انتہائی حیران کن تفصیلات
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ میں لڑکی نے ملاقات نہ کرنے پر اپنی سہیلیوں پر فائرنگ کردی جس سےایک لڑکی موقع پر ہی چل بسی جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی،واقعہ کے بعد ملزمہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ ساہیانوالہ کے گاؤں 24 ج ب لاہوریاں میں پیش آیا۔ شکرو نامی22 سالہ لڑکی نے مکان کی چھت پر آکر 2 پستولوں سے فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آ کر 22 سالہ مقدس جاں بحق جبکہ شازیہ زخمی ہوگئی۔تینوں لڑکیاں آپس میں سہیلیاں تھیں۔فائرنگ کے بعد ملزمہ نے خود زہریلی گولیاں کھالیں۔اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے دونوں لڑکیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پولیس نے شکرو کی موت کی تصدیق کردی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شکرو نامی لڑکی نے ملاقات نہ کرنے پر اپنی سہیلیوں پر فائرنگ کی تھی۔پولیس نے اسلحہ قبضہ میں لیتے ہوئے تحققیات شروع کردی ہیں۔اس بات کا سراغ لگایا جارہا ہے کہ لڑکی کے پاس دو پستول کہاں سے آئے؟ہستپال میں زخمی شازیہ کی حالت تشویشناک ہے۔